کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

January 17, 2022

پاکستانی اداکاراؤں کے بعد اب ٹک ٹاکر جوڑی، کنول آفتاب اورذو القرنینکی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور اُن کے شوہر ذو القرنین کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہوا۔

گزشتہ دنوں کنول آفتاب اور ذو القرنین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میلاد کے دوران بنائی گئی تصویروں اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

میلاد شریف، شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز دونوںکے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ شب کنول آفتاب اور ذو القرنین کی ہونے والی، مایوں، مہندی اور اُبٹن کی تقریب سے اس جوڑی کی جانب سے چند مزید نئی تصویریں اپنے مداحوںکے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جو کہ اس وقت انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ کا خوب مرکز بنی ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہو چکا ہے ۔