• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر اہلیہ کو کیسے مناتے ہیں؟

حال ہی میں ٹک ٹاک کی دوسری ٹاپ ماڈل کنول آفتاب کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر نے اہلیہ کو منانے کا راز مداحوں کو بتادیا۔

ذوالقرنین سکندر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ذوالقرنین سکندر آئسکریم ہاتھ میں لیے اہلیہ سے اظہارِ محبت کررہے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’میری اہلیہ کنول کو چاکلیٹس بہت زیادہ پسند ہیں اور وہ جب بھی ناراض ہوتی ہے تو میں اُسے چاکلیٹ دے کر ہی مناتا ہوں۔‘

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ ’کنول ہمیشہ مجھ سے یہی گِلہ کرتی ہے کہ کبھی اپنے ساتھ چاکلیٹس ہی لیکر آجایا کرو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’آج میں اپنی اہلیہ کو منانے کے لیے چاکلیٹ نہیں بلکہ آئسکریم لیکر آیا ہوں کیونکہ انہیں یہ والی آئسکریم بہت پسند ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اسی وجہ سے آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ ہی دنوں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین