سونیا حسین کی بھانجی کی برتھڈے پارٹی میں شوبز شخصیات کی شرکت

January 17, 2022

سونیا حسین کی بھانجی کی برتھڈے پارٹی میں شوبز شخصیات کی شرکت

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے گزشتہ روز اپنی امریکا سے آئی ننھی بھانجی کی سالگرہ منانے کے لیے شاندار برتھڈے پارٹی کا انعقاد کیا۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر سونیا حسین کی بھانجی مِنسا کی شاندار سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

سالگرہ کی اس تقریب کے لیے جامنی اور گلابی رنگ کا انتخاب بطور تھیم کلر کیا گیا۔

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سونیا حسین کی بھانجی مِنسا کو بھی سالگرہ کی تقریب کی تھیم کے مطابق گلابی رنگ کی فراک پہنے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

سالگرہ کی اس تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے ستاروں نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی ہے۔




تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور شخصیات میں اداکار زائد احمد، احسن خان، اداکارہ صنم جنگ، ندا یاسر، صنم جنگ، بادیہ خان اور دیگر شامل ہیں۔