عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار، آئسولیشن کے دوران کام میں مصروف

January 18, 2022

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اْنہیں آئسولیشن میں بیٹھے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔ اْنہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہʼ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیںʼ۔اْنہوں نے مزید لکھا کہʼاْن کا پِگ( پالتوکتّا) بدمعاش اْن کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہمیشہ کی طرح اْس کا ساتھ اچھا تھاʼ۔ اداکارہ نے لکھا کہʼاچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ اْن کی موجودگی آپ کو احساس دلاتی ہے کہ اپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں۔