انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان کے 315 رنز، حسیب کی سنچری

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نےزمبابوے کے خلاف 50 اوورز میں نو وکٹ پر 315 رنز کا زبردست ٹوٹل بنادیا۔ اوپنر حسیب اللہ خان نے 135، عرفان خان نے75 ، عبدالفصیح نے27 قاسم اکرم 20 رنز بنائے۔ قبل ازیں ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔