رابرٹا میٹ سولا 20؍ سال میں یورپی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون صدر مقرر

January 19, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی ملک مالٹا سے تعلق رکھنے والی قانون دان رابرٹا میٹ سولا کو یورپی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اطالوی سیاست دان ڈیوڈ ساسولی کی جگہ سنبھالی ہے جو رواں ماہ 65؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ میٹ سولا2013ء سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور پہلی خاتون ہیں جنہیں 20؍ سال میں پہلی مرتبہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔