پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل کاخیرمقدم کرتے ہیں‘ سینیٹرثمینہ زہری

January 19, 2022

کوئٹہ( این این آئی)کنونیئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پالیسی کی تشکیل بہترین اقدام ہے جس سے قومی سلامتی کاتحفظ یقینی بنانے میں مددملے گی ملک کی پہلی جامع قومی سلامتی پالیسی موجودہ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جس کاخیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے بیان میں کہاکہ قومی سلامتی پالیسی سیاسی و عسکری قیادت کے ملکی دفاع سے متعلق غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے پالیسی کا مقصد مضبوط معاشی و اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانا ہے جو ہر پاکستانی کی دلی خواہش ہے پالیسی میں معیشت ، دفاع ، خارجہ سمیت ہر شعبہ کا احاطہ کرتی ہے ذاتی انا اور مفادات کو پس پشت ڈا ل کر قومی سلامتی پالیسی کے تحت ملکی معیشت و دفاع کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔