خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن دوسرے مرحلے سے قبل مزید 2 ڈپٹی کمشنر تبدیل

January 19, 2022

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے سے قبل مزید 2 ڈپٹی کمشنر تبدیل کردیے گئے۔

پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے کرم اور جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ واصل خان ڈی سی کرم اور امجد معراج ڈی سی جنوبی وزیرستان تعینات کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ڈی سی کرم آفاق وزیر اور ڈی سی جنوبی وزیرستان خالد اقبال کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

حکومت نے کچھ عرصہ قبل 8 اضلاع شانگلہ، ابیٹ آباد، مانسہرہ، چترال اپر، چترال لوئر، کوہستان لوئر،کولائی پالس اور ملاکنڈ کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا تھا۔

ان اضلاع میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔