اومی کرون عام فلو کی طرح تھا، بشریٰ انصاری

January 20, 2022

کراچی (این این آئی)حال ہی میں اومی کرون سے صحتیاب ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اومی کرون کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ عام فلو کی طرح تھا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اْنہیں مْسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ʼالحمداللّہ! میں ٹھیک ہوں، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا بلکہ صرف عام فلو کی طرح تھا۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ ʼہمیں عوامی سطح پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور میں اْن تمام لوگوں کی شْکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دْعا کی۔اْنہوں نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ ʼمِنا کی شادی مِس ہوگئی، میں اْن کے ولیمے میں شرکت کرسکتی تھی لیکن میں نے اپنی صحتیابی کے بارے میں سوچا۔