مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں، انیل کپور

August 07, 2022

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا دونوں ہی فلاپ ہوگئیں۔کامیڈی شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں میزبان رتیش دیش مکھ نے انیل کپور سے سوال کیا کہ آپ نے فلم لمحے کے بعد بغیر مونچھوں کے کوئی فلم کیوں نہیں کی جس کے جواب میں مسکراتے ہوئے 60 سالہ لیجنڈری اداکار انیل کپور نے کہا کہ جس فلم میں مونچھیں صاف کیں وہ فلم بھی صاف ہوگئی۔انیل کپور نے کہا کہ بغیر مونچھوں کے بنائی جانے والی فلموں کا باکس آفس پر حال دیکھ کر طے کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی اس طرح فلمیں نہیں کروں گا۔