شہناز گل کا سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی افواہوں پر ردعمل

August 11, 2022

ممبئی (آئی ا ین پی) بھارتی اداکارہ شہناز گِل کی جانب سے بولی وڈ کے دبنگ ہیرو، سلمان خان عرف سلو بھائی کی فلم سے نکالے جانے کی افواہوں پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔شہناز گِل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ، انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے فلم یا سلمان خان کا نام لیے بغیر ہنستے ہوئے لکھا کہ اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کا سامان بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور اس فلم میں مجھے بھی۔شہناز گِل سوشل میڈیا پر اپنی یہ اسٹوری شیئر کیے جانے سے قبل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کر رہی تھیں جبکہ اب وہ دوبارہ سے سلو بھائی کو فالو کرنے لگی ہیں۔قبل ازیںبھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی آنے والے فلم سے نکال دیا ہے۔نجی بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی ایکشن کامیڈی فلم ʼکبھی عید کبھی دیوالیʼ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں،اب انہیں فلم سے نکال دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ شہناز اب سلوں میاں کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی البتہ اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلمʼکبھی عید کبھی دیوالیʼ کانام تبدیل کر کے ʼبھائی جانʼ رکھ دیا گیا ہے۔ ایکشن کامیڈی فلم رواں سال30دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فرحاد سمجی فلم کے ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان پوجا ہیج ، آیوش شرما ، دگوبتی ونکتیش اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، جبکہ سلمان خان اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔