جیکی چن بچا ہوا کھانا کھا لیتے ہیں ضائع نہیں کرتے، سونو سود

August 11, 2022

ممبئی (این این آئی)سونو سود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگر آپ کی پلیٹ میں کھانا بچ گیا ہے تو جیکی چن اجازت لے کر وہ کھانا کھا لیں گے لیکن ضائع نہیں کریں گے۔بولی وڈ ادکار سونو سود نے پرانا قصہ دہراتے ہوئے جیکی چن کی عاجزی اور انکساری کی تعریف کی۔سونو اور جیکی چن 2017 کی ایک فلم کنگ فو یوگا میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں دیشا پٹنی بھی شامل تھیں۔سونو سود نے انکشاف کیا کہ ایک بار جیکی چن نے رات گئے ان کے لیے کھانا پکایا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیکی چن فلم کی تیاری سے لے کر پروموشنز تک عاجز انسان معلوم ہوئے۔اس موقع پر سونو سود نے بولی وڈ انڈسٹری میں اپنے ساتھی اداکاروں کی طبیعت کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی بولی وڈ اداکار خود کو بڑا اسٹار سمجھتے ہوئے میل جول کم رکھتے ہیں اور ایک فاصلے پر رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیکی چن فلم سیٹ پر پھل لے کر آجاتے تھے اور لائٹ مین، اسپاٹ بوائے اور اداکاروں کو کھلاتے تھے۔سونو نے بتایا کہ جیکی چن زمین پر بغیر کسی تردد کے بیٹھ جاتے تھے اور کھانا کھا لیتے تھے۔