بولی وڈ کی مسلمانوں کے خلاف ’’ہم دو ہمارے بارہ‘‘ نئی پروپیگنڈا فلم

August 11, 2022

ممبئی (آئی این پی) بھارت میں مسلمان کل آبادی کا 11 فیصد ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت میں ہندو انتہا پسند یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں مسلمان خاندانی منصوبہ بندی نہیں کرتے اس لئے ایک وقت آئے گا جب بھارت میں ہندو اقلیت میں چلے جائیں گے۔ بولی وڈ کی نئی فلم’ ہم دو ہمارے بارہ ‘کا چند روز قبل ہی پوسٹر ریلیز کیا گیا، پوسٹر میں ہندی زبان میں لکھا گیا ہے کہ جلد ہی چین کو پیچھے چھوڑوں گا۔ فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر صاف طور پر یہ واضح ہوتا ہے کہ فلم کو بنایا ہی مسلمانوں کے خلاف اس پروپیگنڈے کی ترویج کے لیے ہے کہ بھارت میں مسلمان بڑھ رہے ہیں۔ ہم دو ہمارے بارہ کے پوسٹر کی ریلیز کے بعد کے بعد بھارت میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ کئی برس سے بھارت میں کھل کر مسلم دشمنی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے بھارت کی ہندی فلم نگری میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات پر مبنی فلمیں بنائی جارہی ہیں۔