شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں ننھی پری کی آمد

August 11, 2022

کراچی(این این آئی) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مہرین سید نے شہروز اور صدف کی ننھی پری کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ چل پڑا۔صدف کنول نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی مبارک باد کی پوسٹیں شیئر کیں جن میں انہیں ٹیگ کرکے مبارک باد دیا گیا۔جوڑی کی پہلی اولاد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں والد شہروز کو بھی اپنی بیٹی سے پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔