ماں نے مجھے مشکلات سے لڑنا اور جینا سکھایا، دپیکا پڈوکون

August 07, 2022

ممبئی (این این آئی)بولی وڈاداکارہ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے لمبی نیند سونا چاہتی تھی لیکن ماں نے جینا سکھایا۔ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ماں باپ کی بدولت آج انہیں یہ مقام ملا، دپیکا نے کہا کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کے وہ جینا نہیں چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے انہیں جینے کی امید دلائی۔بولی وڈ سپر سٹار نے کہا کہ وہ اپنی کامیابیوں سے مطمئن تھیں لیکن ان سب کے باوجود ڈپریشن کا شکار رہیں۔دپیکا نے بتایا کہ ڈپریشن نے انہیں بالکل تنہائی کا شکار کردیا لیکن ماں باپ نے کبھی تنہا نہیں چھوڑا، مایوسی کے سبب ہمیشہ چاہتی تھی زیادہ سے زیادہ سوکر اپنا وقت گزاروں اور نیند سے کبھی نہ اٹھوں کیوں کہ میں اسی کو نجات کاذریعہ سمجھتی تھی۔دپیکا نے کہا کہ میری والدہ اجوالا پڈوکون نے ڈپریشن کے باعث میرے اندر آنیوالی تبدیلی کو محسوس کیا اور مجھے مشکلات سے لڑنا سکھایا۔دپیکا پڈوکون جیو محبت کرو اور ہنسونامی فلاحی تنطیم کی بانی رکن ہیں جس کا مقصد معاشرہ میں موجود ذہنی مسائل کا شکار افراد کی مدد کرنا ہے۔