آئمہ بیگ نے رقم نکلوالی، ایف بی آر کو اکاؤنٹس خالی ملے

January 20, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ چھپی رستم نکلیں، ایف بی آرکو ماموں بنا دیا لیکن ایف بی آرنےان کی واردات پکڑ لی اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں، رپورٹس کے مطابق ایف بی آرنےگلوکارہ آئمہ بیگ کےخلاف ٹیکس چوری کی کارروائی شروع کردی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرنےآئمہ بیگ کےتمام بنک اکاونٹس منجمد کردیئے، آئمہ بیگ نےٹیکس چوری سے بچنے کے لئےایف بی آرکی کارروائی سےقبل ہی اپنے اکاونٹس سےرقم نکلوالی،ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نےاپنےبنک اکاونٹس سےاڑھائی کروڑ روپےسےزائد رقم نکلوا کراکاونٹس خالی کردیئے، ایف بی آرکوآئمہ بیگ کےاکاونٹس سےریکوری نہ ہوسکی، گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آرکی ساڑھےآٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں، ایف بی آرنےآئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئےکارروائی شروع کررکھی ہے،ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔