کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شدید برف باری، پی آئی اے کا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا

January 20, 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار )کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی شدید برفباری میں پی آئی اے کا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ777طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی اور طیارہ برفانی طوفان کی زدمیں آگیا۔پی آئی اے کے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔