ٹریفک پولیس کے تعلیمی اور کمرشل اداروں میں آگاہی سیشن

January 20, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے تحت مختلف تعلیمی اور کمرشل اداروں میں روڈ سیفٹی سے متعلق پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مقامی میڈیسن کمپنی کے دفتر میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ٹریفک پولیس نے کمپنی کے سٹاف اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ شرکاء کو لین لائن ڈسپلن، ہیلمٹ / سیٹ بیلٹ کی افادیت ، تیز رفتاری ، اوولوڈنگ کے نقصانات بارے آگاہ کیا گیا ۔