ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سینٹرل جیل میں ایم پی او کے تحت نظر بند 14افراد کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر رہا کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایم پی او کے تحت 14افراد احمد رضان ، غلام شبیر ،آصف ، شاہ زیب ، طاہر ، نوید احمد ، اسلم ، یوسف ، علی ، احسن ، اختر ،وقاص ،حنان اور احمد کو گرفتار کرکے پندرہ دن کیلئے سنٹرل جیل میں نظر بند کردیا گیا تھا جن کی رہائی کا پروانہ ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا تو جیل حکام نے نظر بند تمام افراد کر رہا کردیا گیا جیل حکام کی طرف سے بھی نظر بند افراد کی رہائی کی تصدیق کردی ۔