ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم وقاص احمد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے گز شتہ سال مقدمہ نمبر 523/25 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کر تے پا یا لیکن مقدمہ بے بنیاد اور وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے ۔