ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 3 روزہ خصوصی قومی انسداد پولیو مہم کل (21 ستمبر) سے شروع ہوگی جس کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محسن نثار نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں 21 تا 24 ستمبر جاری رہنے والی خصوصی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 399 ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی، جن میں 4 ہزار 21 موبائل، 230 فکسڈ اور 148 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیںجب کہ 833 ایریا انچارجز اور 135 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز پولیو مہم کی نگرانی کریں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔