• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل ایریا میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان ایئر پورٹ کےاولڈ ٹرمینل ایریا میں آگ لگ گئی، ایئرپورٹس اتھارٹی کے فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،تفصیل کے مطابق ایئر پورٹ سے اے ایس ایف کو اطلاع موصول ہوئی کہ اولڈ ٹرمینل ایریا کے قریب تاروں وغیرہ پر مشتمل ڈرم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، اطلاع پر اے ایس ایف کنٹرول روم ایئر پورٹ فائر بریگیڈ عملہ بروقت جائے وقوعپر پہنچا اور امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
ملتان سے مزید