نشہ کرکے گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے تائیوان میں سبق آموز سزا

January 20, 2022

تائیوان کے کاؤہسیونگ سٹی نامی شہر میں حکام نے نشے میں دھت ڈرائیور کو ان کی اس عادت کی جانب توجہ دلانے کے لیے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔

حکام نے شرابی ڈرائیوروں کو بطور سزا میت رکھنے والی جگہ کو صاف کرنے کا پابند بنا دیا ہے تاکہ انھیں پتہ چلے کہ ایسا کرنا موت جیسا ہے۔

گزشتہ ماہ کاؤہسیونگ سٹی میں ایک کار کے حادثہ نے سب کو لرزا کر رکھ دیا تھا جب ایک نشے میں دھت ڈرائیور کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

شہر کے میئر چن کی مائی نے اس موقع پر اعلان کیا تھا کہ ایسے حادثات میں سزا پانے والے یا پھر جن کا کیس پروسکیوشن کے مراحل میں ہوگا ایسے ملزم کو مقامی میت رکھنے کے مقام پر بطور سزا سماجی خدمات انجام دینا ہوں گی۔

چند روز قبل ایسے 11 نشہ کرنے والے ڈرائیوروں کے پہلے بیج کو کاؤہسیونگ سٹی کے فیونرل منیجمنٹ کے آفس بھیجا گیا تاکہ وہ اپنی سزا کو تسلیم کریں اور کئی گھنٹوں مردہ خانے کے ریفریجریشن یونٹ اور مردوں کو جلانے والی جگہ کی صفائی میں گزاریں۔