خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، شیڈول جاری

January 20, 2022


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 27 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔

ای سی پی کے مطابق نامزد امیدواروں کی فہرست 12 فروری کو جاری ہوگی، 14 سے 16 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کے خلاف اپیلیں 17 سے 19 فروری تک دائر ہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی، نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے، کامیاب امیدواروں کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائے گا۔