بچوں کے سیریل کلر جاوید اقبال پر مبنی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

January 21, 2022

لاہور (آئی این پی) لاہور میں سو بچوں کے قاتل جاوید اقبال پر بنائی جانے والی فلم ’’جاوید اقبال: ایک سلسلہ وار قاتل کی ان کہی کہانی‘‘کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔ اداکارہ عائشہ عمر نے اس فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار نبھایا جبکہ یاسر حسین فلم میں قاتل کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر یاسر حسین نے اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور تحریر کیا کہ فلم 28 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے عائشہ عمر کے ساتھ فلم سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی اور تحریر کیا کہ انہوں نے فلم جاوید اقبال کے سیٹ پر عائشہ عمر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے بہترین آئیڈیاز اور ان کا خیال رکھنے پر اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے کہا کہ آپ لوگ ایک مجرم اور پولیس افسر کے درمیان تعلق کو پسند کریں گے۔