بھارت کا پاکستان سے کسی اُڑنے والی چیز سے منشیات اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعویٰ

January 21, 2022

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مشرقی پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں مبینہ طور پر پاکستان سے آنے والی ڈرون سے مشابہ ایک ’اڑنے والی چیز‘ کو فائرنگ کرکے گرا دیا اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

سرحدی علاقے میں اس اڑنے والی چیز کے ذریعے گرائی گئی 7؍ کلو سے زیادہ ہیروئن ضبط کر لی۔