ری۔بیسنگ کی منظوری ،GDP شرح بالحاظ ٹیکس کم ہوگئی

January 21, 2022

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پی ٹی آئی حکومت نے نیشنل اکائونٹس کی ری۔بیسنگ کی منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں مالی سال 2020-21 میں ضمنی جی ڈی پی شرح نمو 3.94 فیصد سے بڑھ کر 5.57 فیصد ہوگئی۔ تاہم، اس عمل سے جی ڈی پی شرح کے تناسب سے مجموعی قرضے اور واجبات 14 فیصد بڑھ گئے لیکن جی ڈی پی شرح بالحاظ ٹیکس کم ہوگئی۔ نیشنل اکائونٹس کمیٹی اجلاس میں جی ڈی پی کا گزشتہ بیس 11.3 فیصد یا 31 کھرب روپے تک نظر انداز کیا گیا، ضمنی تخمینے کے مطابق جی ڈی پی نمو شرح برائے مالی سال 2021 3.9 فیصد سے بڑھ کر 5.4 فیصد ہوگئی ہے۔ زراعت کا شعبہ 2.8 فیصد سے بڑھ کر 3.5 فیصد، صنعت 8.2 فیصد کے مقابلے 7.8 فیصد، سروسز کا شعبہ 4.4 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد رہا۔ جب کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ری بیسنگ ہر پانچ برس بعد کی جائے گی۔ ری بیسنگ میں گارمنٹس کے شعبے کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے جس کا حجم 6 فیصد ہے۔ جب کہ کئی شعبوں کا حجم ری بیسنگ کے بعد تبدیل کیا گیا ہے۔