مری میں ہفتے سے پیر تک شدید برف باری کی پیش گوئی

January 21, 2022

ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مری میں ہفتے سے پیر تک شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

برف باری کی پیش گوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بنا دیا گیا۔