نواز شریف سے جعفر اقبال کی ملاقات ، سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال

January 22, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے پارٹی کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سنیٹر(ر) چوہدری محمد جعفر اقبال اور ان کی اہلیہ سابق صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ،رکن پنجاب اسمبلی محترمہ عشرت اشرف نے ملاقات کی۔لندن میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیا سی صورتحال ،معیشت اور ملکی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں سابق وفاقی وزیر سنیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔