راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

January 22, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی,نیوز رپورٹر)وزیر داخلہ شیخ رشید احمداوروفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے سپورٹس رپورٹرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغامات میں وفاقی وزراءشیخ رشید احمد اورپیر نور الحق قادری نے رسجا کے صدر عباس شبیر، نومنتخب سیکرٹری جنرل عارف خان اور دیگر عہدیداران کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔