بھارت: 20 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک

January 22, 2022


بھارتی شہر ممبئی میں 20 منزلہ عمارت میں آج صبح آگ لگی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ 20 منزلہ عمارت کی 18ویں منزل پر لگی، عمارت میں لگی آگ پر 12 فائر انجنز کی مدد سے قابو پالیا گیا ہے۔

ممبئی کے میئر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔