کراچی:1 شخص کی خود کشی، مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

January 23, 2022

—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، 1 شخص نے گلستانِ جوہر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

گلستانِ جوہر کے بلاک 19 میں 1 شخص نے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

ادھر مواچھ گوٹھ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے پر ٹیچرز سوسائٹی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔