• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، دوا فراد جاں بحق، نوجوان کی خود کشی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ رتہ امرال کو بختارسیدنے بتایاکہ مزدوروں کاٹھیکیدارہوں میرے پاس تقریباً 20مزدورکام کرتے ہیں ،اتوارکومیرے بھائی احمدیارنے فون پراطلاع دی کہ وہ ،لعل پور اورگل جہان ہزارہ کالونی کی طرف جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ گل جہان کوگردن ،پیٹ اورچھاتی پرگولیاں لگیں ، وہ شدیدزخمی ہوگیا ، ہسپتال لے جاتے ہوئےوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔تھانہ روات کے علاقہ میں 19سالہ نوجوان نے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی ،سب انسپکٹرخضرحیات نے بتایاکہ نواحی علاقہ سوڑاگاؤں میں رہائش پذیرابراراحمدنے شادی کے تنازع پردل برداشتہ ہوکرخودکشی کرلی۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والانوجوان دم توڑگیا،فرح طاہر نے پولیس کو بتایا کہ میں،ساجدمحمود اور میرا خاوند میرے بھائی سعد کے گھر واقع گھگڑ ٹاؤن جہاز گراؤنڈ راولپنڈی آئے ، 7 بجے شام باہرگلی سے میری سوتیلی ماں صائمہ کے شور شرابہ کی آواز آئی۔ صائمہ کے ہمراہ قاسم اور فیضان تھے جو کہ قاسم نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی۔جو ایک فائر میرے بھائی سعد مسعود کو چھاتی پر لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے فیضان اور صائمہ بھی زخمی ہو گئے،فیضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگیا۔
تازہ ترین