گھوٹکی پولیس کا کچے میں ایکشن، 3 سال کا بچے بازیاب

January 23, 2022

گھوٹکی پولیس نے کچے کے علاقے میں ایکشن کر کے 3 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا۔

سندھ پولیس نے کچے میں کیے گئے مشن کے دوران 2 اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

بچے کو 11 روز قبل اغوا کیا گیا اور ملزمان نے اس کے لیے 1 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تھا۔

بچے کی بازیابی پر علاقہ مکینوں نے ڈھول کی تھاپ پر پولیس کا والہانہ استقبال کیا۔