• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کی اے آئی سرچ انجن اور موبائل ایپ لانچ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ میں اے آئی سرچ انجن اور موبائل ایپ لانچ کردی گئی ہے۔ 

سندھ ہائی کورٹ انصاف کی ڈیجیٹل فراہمی کی جانب ایک اور قدم اٹھالیا، ایل آر سی اسسٹنٹ ججز اور ریسرچ افسران کی معاونت کرے گا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اے آئی سرچ انجن متعارف کروانے والی پہلی ہائی کورٹ بن گئی۔

نئی موبائل ایپ سے کیس معلومات اور عدالتی خدمات تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ ای فائلنگ، ای نوٹسز اور کیس سرچ کی سہولت موبائل ایپ میں شامل ہیں۔ 

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل منصوبوں کا افتتاح کردیا اور عدالتی نظام کی جدیدکاری کیلئے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی کاوشیں قابلِ ستائش قرار دے دی گئیں۔ 

اسکین شدہ کیس فائلوں اور عدالتی ریکارڈ تک ڈیجیٹل رسائی ممکن ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید