• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔  مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ تھے۔

الطاف حسین قریشی کے بیٹے کامران قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ الطاف حسن قریشی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔

الطاف حسن قریشی نے سوگواروں میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مرحوم الطاف حسن قریشی کی تصنیفات میں ملاقاتیں، مقابل ہے آئینہ، چھ نکات کی سچی تصویر، نوکِ زباں، مشرقی پاکستان اور مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا سمیت دیگر کتابیں شامل ہیں۔ 

مرحوم کی صحافتی خدمات پر 2019 میں الطاف صحافت کے نام سے کتاب شائع ہوچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید