• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: عالیہ حمزہ نے 9 مئی کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی


عالیہ حمزہ ملک : فائل فوٹو
عالیہ حمزہ ملک : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے 9 مئی کیس میں سزا معطلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے میں 5 برس سزا سنائی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست گزار نے ضمانت کا کبھی ناجائز استمعال نہیں کیا، عدالت سزا کے خلاف اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید