نوازشریف کی واپسی کا بیان حلفی دینے پر شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ

January 24, 2022

اٹارنی جنرل آفس نے نواز شریف کی واپسی کا بیان حلفی دینے پر شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیا جائے گا اور شہبازشریف کو لاہور ہائیکورٹ میں دیئے گئے بیان حلفی پر عملدرآمد کی تلقین کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہبازشریف کو بیان حلفی پر عملدرآمد کے لیے مخصوص وقت بھی دیا جائے گا اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے خط آج ہی تحریر کیے جانے کا امکان ہے۔