پنجاب یونیورسٹی میں ہلڑ بازی کا الزام, 50 سے زائد طلبا گرفتار

January 24, 2022


پنجاب یونیورسٹی میں جاری امتحانات میں ہلڑ بازی کے الزام میں 50 سے زائد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گرفتار طلبا نے فزیکل ایجوکیشن کے امتحان کے دوران کمرہ امتحان میں گھسنے کی کوشش کی۔

یونیوسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد طالب علم شعبہ فزیکل ایجوکیشن سے گرفتار کیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار طالب علم جاری امتحانات میں اپنے ساتھی کو امتحان دلوانے اکٹھے ہوئے تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں وہ طلبا بھی شامل ہیں، جنھیں ہنگامہ آرائی پر نکال دیا گیا تھا، گرفتار طلبا میں سے وہ بھی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانی سینٹر میں داخل طالب علموں نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے، گرفتار طالب علموں کا تعلق ایک طلبا تنظیم سے ہے۔