اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا وبا خاتمے کی طرف جارہی ہے، عالمی ادارہ صحت

January 24, 2022

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس ابہام میں نہ رہا جائے کہ کورونا وبا خاتمےکی طرف جارہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے عالمی ادارہ صحت کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ سمجھنا خطرناک ہے کہ اومی کرون آخری ویرینٹ اور کورونا وبا آخری مرحلے میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے نازک موڑ پر ہم سب کو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ گزشتہ روز ڈبلیو ایچ او یورپ کے ڈائریکٹر نے اومی کرون کے بعد کورونا وائرس کے اختتامی مرحلہ شروع ہونےکا کہا تھا۔