سلمان خان کا دوران انٹرویو مذاق، خفیہ کیمرے سے تصاویر بناتا ہوں

January 24, 2022

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میڈیا کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کی جانب سے مذاق کرنے کی عادت کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں سامنے آجاتی ہیں جو خبروں کی ہیڈ لائن بن جاتی ہے۔

انکی یہ عادت کافی پرانی ہے۔ اسکا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ تین عشرے قبل سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بات کہی تھی کہ ان کے پاس ایک ایسا خفیہ کیمرہ ہے جس سے وہ اسٹیج شو کے دوران اس کی پہلی رو میں بیٹھے اپنے فینز کی تصاویر بناتے ہیں۔

انھوں نے اس مذاق کو اس انداز میں سنایا کہ انٹرویو لینے والی خاتون کو بھی یقین آگیا تھا جس کے بعد انھوں نے اپنی شرٹ کی چین نیچے سے ایک لاکٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ کیمرہ۔

جس پر انٹرویو لینے والی خاتون نے کہا اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ سامنے بیٹھی تمام لڑکیوں کی تصویریں بھی بنالیتے ہیں، جس پر سلمان نے کہا کہ جی ہاں، اور پھر انھیں گھر لے جاکر اس پر آٹو گراف دے کر انھیں واپس لوٹا دیتا ہوں۔

بعدازاں سلمان نے مسکراتے ہوئے کہ بس بس اتنا بھی نہیں پھینکنا چاہیے۔