بھارتی سینما ایسوسی ایشن کا ناتھورام گوڈسے پر مبنی فلم پر پابندی کا مطالبہ

January 25, 2022

ممبئی (آئی این پی) آل انڈیا سینما ورکرز ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مختصر فلم Why I Killed Gandhi (میں نے گاندھی کو کیوں مار) پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اس میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کی گئی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے آل انڈین سینما ورکرز ایسوسی ایشن فلم پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرتی ہے، جو 30 جنوری کو بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ناتھورام گوڈسے کسی عزت کے مستحق نہیں ہیں، اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو پورا ملک حیرانی اور صدمے سے دوچار ہوگا۔ خط میں کہا گیا کہ گاندھی جی وہ ہیں جن کی پورا بھارت اور دنیا تعریف کرتی ہے، گاندھی جی کا نظریہ ہر بھارتی کے لیے محبت اور قربانی کی علامت ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ناتھورام گوڈسے کسی عزت کے مستحق نہیں ہیں، اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو پورا ملک ‘حیرانی اور صدمے’ سے دوچار ہوگا۔تنظیم نے مزید لکھا کہ ناتھورام گوڈسے (گاندھی کا غدار اور قاتل) اس ملک میں کسی کے لیے ایک انچ بھی عزت کا مستحق نہیں ہے، وہ اداکار جس نے ناتھورام گوڈسے کا کردار ادا کیا ہے لوک سبھا میں موجودہ رکن پارلیمنٹ ہے اور بھارتی آئین کے حلف کے تحت ہے، اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو30جنوری1948کو ہونے والے گھناؤنے جرم کی نمائش سے پوری قوم شرمندہ ہو گی۔خط میں مزید لکھا گیا کہ پوری قوم اور تمام لوگوں کی طرف سے۔ ہم فلم ایسوسی ایشنز مطالبہ کر رہے ہیں کہ ‘Why I Killed Gandhi’ کو OTT پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر پابندی لگائی جائے۔