سعودی اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع

January 25, 2022

ریاض (شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت پھنسے ہوئے مقیم غیرملکیوں کے اقاموں اورخروج وعودہ ویزوں (ایگزٹ ری انٹری) میں31مارچ تک توسیع کی کارروائی شروع کی ہے۔ شاہی ہدایت پر یہ توسیع مقابل مالی اور فیس کے بغیر کی جارہی ہے، محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع خودکار سسٹم کے تحت ہوگی اور یہ کام نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کیا جائے گا۔