سوتیلی ماں کا مبینہ تشدد، بچی گھر سے بھاگ گئی

January 25, 2022

فیصل آباد میں سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد کی وجہ سے بچی گھر سے بھاگ گئی۔

ویڈیو بیان میںزخمی بچی کا کہنا ہے کہ چھپ کر سویاں کھانے پر سوتیلی ماں نے تشدد کیا، سوتیلی ماں نے سر اور آنکھ پر ڈنڈے مارے۔

بچی نے یہ بھی کہا کہ والد نے ماں کو طلاق دے رکھی ہے، سوتیلی ماں تشدد کرتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کی مدد سے بچی کو تحویل میں لینے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ بچی کے والد کوحراست میں لے لیا ہے۔