پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے بیٹی کیلئے عالی شان گھر خرید لیا

January 25, 2022

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے بیٹی کیلئے عالی شان گھر خرید لیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر، اداکار نک جونس نے بیٹی کے لیے عالی شان گھر خرید لیا ہے۔

بین الااقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑااور نک جونس کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑی کافی عرصے سے اپنے خاندان کو بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے 2019 میں لاس انجلیس میں ایک مینشن بھی خریدا تھا‘۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پریانکااور نِک نے بچی کی ضروریات کے مطابق اس گھر کی تزئین و آرائش میں مہینوں گزارے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب اس جوڑے نے یہ گھر خریدا تو ان کے ذہن میں بچوں کا خیال تھا اور اس کے لیے انہیں ایک ایسی جگہ کی ضرورت تھی جس میں کُھلی جگہ اور ہریالی ہو۔

خیال رہے کہ تین روز قبل انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔

جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی ، بچی کی حالت مستحکم ہے اور وہ والدین کے ساتھ گھر جانے کے لیے بھی تیار ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔