• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا ہمیشہ زیادہ بچوں کی خواہش کرتی تھیں: کزن میرا چوپڑا

حال ہی میں سروگیسی کے ذریعے ننھی پری کی والدہ بننے والی عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کو ہمیشہ سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش تھی۔

بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو اُن کے پہلے بچے کا استقبال کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ اب پریانکا کی کزن میرا چوپڑا نے اس خوشخبری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’پریانکا ہمیشہ سے بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتی تھیں، اس لیے، میں ان کی زندگی کے اس نئے باب کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی بچی کے لیے ایک سُپر ماں بننے والی ہیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہم سب کو پریانکا پر بہت فخر ہے۔‘

یاد رہے کہ دو روز قبل انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔

جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی ، بچی کی حالت مستحکم ہے اور وہ والدین کے ساتھ گھر جانے کے لیے بھی تیار ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کے ساتھ اپنی فیملی لائف میں بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔

 بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید