حرا اور مانی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

January 25, 2022

حرا اور مانی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اور اہلیہ اداکارہ حرا مانی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ، اداکار مانی کے ساتھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکار جوڑی کو سمندر کے کنارے بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد خوشی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اللہ کا شکر ہے کہ ہم دونوں کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں‘۔

حرا نے اپنی پوسٹ میں ان کے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ 19جنوری کو حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’کورونا وائرس کیسز کی شرح بڑھنے کے پیشِ نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔‘