روس نے اپوزیشن رہنما ناولنی کو دہشتگرد اور انتہاپسندوں کی فہرست میں شامل کرلیا

January 25, 2022

روس نے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کو دہشت گرد اور انتہاپسندوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر کے دیگر کئی ساتھی بھی اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ روسی حکومت نے پچھلے سال ناولنی کے سیاسی نیٹ ورک کو بھی انتہاپسند قرار دے کر پابندی لگائی تھی۔

اپوزیشن لیڈر ناولنی مختلف الزامات پر جیل میں قید ہیں۔