سعودی مفتیٔ اعظم، چیئرمین مجلسِ علماء کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے محاذ پر موجود سعودی و اتحادی افواج کو ہدایت کی ہے کہ متحد ہو کر حوثی حملوں کا مقابلہ کریں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مفتیٔ اعظم نے ایک بیان میں حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی و اتحادی افواج کو ثابت قدم رہنے اور صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کر دی۔
انہوں نے اہلکاروں کو اپنے مشن کی انجام دہی میں صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سعودی مفتیٔ اعظم نے حوثی گروہ کو سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے فوجیوں کی جانب سے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی ذمے داری کو اہم قرار دیا ہے اور اہلکاروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں اللّٰہ پر توکل اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔