سعودی سفیر کی وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی سے ملاقات

January 25, 2022


سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی سے ملاقات کی جس میں میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر نے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بارے میں بات کی تاکہ میری ٹائم سیکٹر سے بے پناہ باہمی فائدے حاصل کیے جا سکیں۔

علی زیدی نے بلیو اکانومی کے بارے میں اپنے خیالات سے سعودی سفیر کو آگاہ کیا اور بندرگاہ کی تمام حالیہ پیشرفت اور منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں وسیع مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔